آئی سی آئی سی آئی بینک نے ملک کی مشرقی ریاستوں میں 250سے زائد کرنسی ایکسچینج میلوں کا انعقاد کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-October-2018

پٹنہ، :(ساجد پر ویز)آئی سی آئی سی آئی بینک نے حال ہی میں مغربی بنگال، اڑیسہ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ اور شمال مشرق کی ریاستوں میں اپنی منتخب شاخوں میں 250 سے زیادہ کرنسی ایکسچنج میلوں کا انعقاد کیا۔ ان میلوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ میلوں کا مقصد عام لوگوں کو سکّوں کو تقسیم کرنے اور کٹے پھٹے نوٹوں کے تبادلے میں نئے نوٹ فراہم کرنا تھا۔ یہ پہل آر بی آئی کی شفاف نوٹ پالیسی کے مطابق ہے۔بینک نے کولکتہ، سلی گوڑی، گوہاٹی، رانچی، بھونیشور، رائے پور اور پٹنہ کے اپنی مختلف شاخوں میں ” پاور آف ون” مہم کے حصے کے طور پر سکّہ تبادلہ میلوں کا انعقاد کیا۔ اس مہم کے تحت، پورے ملک میں بینک کے کئی شاخوں میں ایک ہی دن سکّوں کے تبادلہ میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ریجنل ڈائریکٹر مسٹر نیلن پرکاش ٹوپو نو نے پٹنہ میں ایکزبیشن روڈ پر واقع بینک کے مین برانچ میں اس مہم کا افتتاح کیا۔میلوں میں ان شہروں کے قریب 5000 گاہکوں نے حصہ داری نبھائی، جس میں انہوں نے 10 ، 20 ، 50 ، 100 اور 200 روپے کے نئے کرنسی اور 10 ، 5 ، 2 اور 1 روپے قیمت والے سکّوں کے ساتھ تقریبا 2.4کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کا تبادلہ کیا۔ تاجروں، خوردہ فروشوں، ریٹائرڈ افراد سمیت تمام طبقات کے لوگوں نے ان میلوں میں حصہ لیا اور ضرورت کے مطابق کرنسی کا لین دین کیا۔ کاروباری لوگوں نے ان میلوں کے ذریعہ کم قیمت کے نوٹ اور سکّے حاصل کئے تاکہ وہ اپنے روز مرہ کا لین دین آسانی سے کرسکیں۔آئی سی آئی سی آئی بینک نے اسی دن ملک بھر میں 2,536 سکہ ایکسچینج میلوں کا اہتمام کیا۔ سکہ ایکسچینج میلوں کو لوگوں کا شاندار رسپانس ملا اور تقریبا36,000 لوگوں نے ان میں حصہ لیا اور 40 کروڑ روپے کی کرنسی اور نئی کرنسی کا لین دین کیا۔ عام لوگوں کو کٹے پھٹے نوٹوں کے بدلے نئی کرنسی فراہم کرانے اور ان کی ضرورت کے مطابق سکّوں کی تقسیم کرنے کے لئے آئی سی آئی سی آئی بینک وقت وقت پر کرنسی ایکسچنج میلوں کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ ایسے میلوں کے ذریعہ، کوئی بھی شہری مفت میں سکّوں اور کرنسی کا لین دین کر سکتا ہے۔