برادری کا مفاد مقدم ،مانگ پوری کرنےپرہوگا اتحاد : مکیش سہنی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی ) نشاد ریزویشن سنواد بس یاترا کا مقصد نشاد ریزرویشن کی لڑائی کو گھر گھر تک پہنچا کر اسے حتمی شکل دینا ہے ۔ یہ یاترا مقررہ تاریخ کو بہار کے تمام اضلاع سے ہو کر گذررہی ہے ۔ یاترا کے پانچ مرحلہ میں اب تک بہار کے 19اضلاع میں یاترا نکالی جاچکی ہے ۔یاترا تمام اضلاع سے گذرے گی اور 04؍نومبر کو گاندھی میدان پٹنہ میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔ مذکورہ باتیں نشاد وکاس سنگھ کے قومی صدر سن آف ملاح مکیش سہنی نے دربھنگہ میں نشاد ریزویشن سنواد بس یاترا کے دوران کہی ۔ جمعہ کو دربھنگہ میں نہایت اہتمام کے ساتھ بس یاترا نکالی گئی ۔ نشاد ریزرویشن سنواد بس یاترا کیلئے ممبئی سے سج دھج کر آئی بس پر سن آف ملاح کے ساتھ سنگھ کے کئی سینئر عہدہ داران موجود تھے ۔ یاترا میں ہزاروں موٹر سائیکل اور سینکڑوں چار پہیہ گاڑی بھی موجود تھی ۔ اس دوران سن آف ملاح نے کئی جگہوں پر عوامی اجلاس سے بھی خطاب کیا ۔ سنواد یاترا کنسی سے شروع ہوکر دلی موڑ ، بیلا موڑ ، مچھلی منڈی ، بینا چوک ، لوہیا چوک ، رحم گنج ، کبیر چک ، چھپلیا ، چکنی ، نار باندھ ، دھروڑہ ، آشا پور چوک ، بھرت چوک ، مالیا چوک ، داتھ چوک ، شیونگر گھاٹ ، کمل پور ، بشن پور ، سپول ، بیر چوک ہوتے ہوئے کوشیشور استھان میں ختم ہوا ۔ دربھنگہ میں یاترا کے دوران سنگھ کے ضلع صدر ونود بمفر، امیش سہنی ، انیل سہنی ، گوند سہنی ، موہن سہنی ، ارجن سہنی ، راجو چوہان ، سنتوش چوہان ، رام چتر سہنی ، سدھیر مکھیا ، ستیہ نرائن سہنی ، سکندر سہنی ، ونود سہنی ، اوپندر سہنی ، بطور خاص موجود تھے ۔