بھاجپا کے اشارے پر ووٹر لسٹ سے نام حذف کئے جارہے ہیں :تیج پرتاپ یادو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر ) سماجوادی بوتھ کارکن کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور مین پوری کے ممبر پارلیمنٹ تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ آئندہ ہونے والے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے تمام کارکنوں کیلئے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم سب لوگ مل کر زیادہ سے زیادہ ووٹروں کے نام فہرست میں درج کرائیں ،جن لوگوں کے نام برسر اقتدار پارٹی کے دبائو میں آکر ووٹروں کے جان بوجھ کر فہرستوں سے نام غائب کرائے گئے ہیں ،ان لوگو کو دوبارہ ووٹر لسٹ میں جوڑ اجائے تاکہ ہمارے ایک ایک کارکن کو 2019 میں ہونے والے انتخابات میں براہ راست ہمارا وو ٹ ہمارے سابق نوجوان وزیر اعلی اور پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حق میں جائے۔ نیشنل ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد سماج وادی بو تھ کارکنوں کے کانفرنس میں ممبر پارلیا منٹ تیج پرتاپ یادو نے کچھ اسطرح اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ۔انہوں نے بی جے پی کی مرکزی وریاستی حکومتوں پر سیاسی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ،مودی یوگی ، نے سوائے عوام سے جھونٹے وعدوں کے اور کچھ بھی نہیں کیا ۔ بی جے پی حکو مت اپنے حکام پر دبائو بنائے ہوئے ہے ،اور اسی کے تحت وہ سپا کار کنوں کے ووٹ ووٹر فہر ست سے منسوخ کرا رہی ہے ،سابق وزیر آلو ک شاکیہ نے کہا کہ ریاست کی حکومت ایس ڈی ایم کی سطح تک کے افسران پر دبائو ڈال کر ہمارے کارکنان کے نام ووٹر فہرست سے منسو خ کرا رہی ہے ،سپا کارکنوں کو جھونٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں ڈلوا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ہما رے ایک ایک کارکن نے جواب دینے کیلئے تیار ہے، کشنی کے ممبر اسمبلی برجیش کٹھیریا نے کہا کہ جب بھی انتخابات آتا ہے تو اسی وقت بی جے پی کو رام مندر یاد آنے لگتا ہے،عام آدمی کو دھوکہ دینا وزیر اعظم کی عادت سی بن گئی ہے ۔ ملک کی عوام اب دھوکے میں آنے والی نہی ہے ،لوگ انہیں سبق سکھا نے کیلئے تیار ہیں، سابق ایس پی شہر صدر عبدالسلام نے کہا کہ کوئی بھی سماج وادی پارٹی کا کارکن برسر اقتدار پارٹی کے دبائو میں ہر گز نہ آئیں، تما م کارکن کارکن بی،ایل ،او سے مل کر ووٹر لسٹ میں چھو ٹے ئو ناموں کا زیادہ سے زیادہ اضافہ کرائیں ،اس موقعہ پر ضلع صدر کھمان سنگھ ورما، سماجوادی نوجوان سیل کے ضلع صدر راول سنگھ، سابق وزیر توتارام یادو، تو صیف خان ،عامر شیخ ، ہردیش کمار عرف جونی، ڈاکٹر منوج دیکشت وغیرہ لوگ موجود تھے ۔