بھاکپا مالے نے کیا احتجاجی مارچ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)، دھوکراہا ، مجھولیا گڑی مائی میلہ میں امبیڈکر کی تصویر کو پھاڑنے اور اس پر پیشاب کرنے کے حادثہ کی مخالفت کرنے پر دلتوںخواتین کی حادثہ کے مخالف میں آج بھاکپا مالے نے نرکٹیاگنج میں بھگت سنگ چوک تک احتجاجی مارچ نکالا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھاکپا مالے مرکزی کمیٹی کے ممبر وریندر پرساد گپتا نے کہا کہ سپول کشتربا گاندھی اسکول کی دلت بچیوں پر حملہ کرنے والی حادثہ کے بعد بھیڑ لگاتار دلت استحصال کی واقعہ آئے دن ہورہی ہے۔ دھکراہامیں امیڈکر کی تصویر کے ساتھ غیرمناسب سلوک کرنے پر اورمخالفت کرنے والے دلت خواتین کی پٹائی یہ جمہوریت کے لئے شرمناک ہے۔ مالے لیڈر نے کہا کہ دلتوں کو پٹائی کرنے والے بھاجپا بجرنگ دل کے غنڈوں کی اب تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ حال ہی میں سیوان کے اندر امبیڈکر کے مجسمہ پر جوتا چپل کا مالا پہنایاگیاتھا۔ آئین کو دھیرے دھیرے ختم کیاجارہاہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ جب سے ملک میں بھاجپا وسنگ کی حکومت بنی ہے تب سے نفرت کی سیاست چل رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پورے ملک میں بجرنگ دل ، ہندویوا واہنی ، شری رام سینا، سورن سینا، وغیرہ کے نام سے غنڈہ جماعت بناکر دلتوں اقلیتوں خواتین پر حملہ جاری ہے۔