بہار شریف میں ڈریم ڈیزائنرسینٹر کا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

بہار شریف (توصیف جمال) شہر کے بیشتر اقلیتی طبقہ والا محلہ شیخانہ میں ڈریم ڈیزائنرکا افتتاح کیا گیا ۔اس موقع پر دکان کے پروپرائٹر محمد صبغت اللہ نے بتایا کہ بغیر نقشہ کے مکان، فیکٹری یا کوئی عمارت بنانا بہت بڑے خسارے کا سودہ ہے۔ زمین کا صحیح استعمال کے لئے ڈیزائنر کی مدد لینی چاہئے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی بھی کنٹرکشن کا کام شروع کرنے سے قبل ڈیزائنر سے رابطہ کر لیا جائے اس سے انہیںبہت فائدہ حاصل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں صبغت اللہ نے کہا کہ ہمارے یہاں رعایتی قیمتوں پر ڈیزائن بنانے کے علاوہ کنٹرکشن بنانے و مٹیریل سپلائی کرانے کا بھی معقول ا نتظام ہے۔ضرورت مند لوگ گھر بیٹھے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ،دکان کا افتتاح محمدعرفان نے ریون کاٹ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اور خوبصورت عمارت بنانے کے لئے ڈیزائنر کی رائے لینا وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ ایسے میں ان دکان کے کھلنے سے لوگوں کی فضول خرچی پر کافی حدتک روک لگ جائے گی اور آپ کا پیسہ فقط کام پر ہی خرچ ہوگا۔ اس موقع پر محمد نعمت اللہ، عطاء اللہ، ادیب نیازی، دانش اعظم، عقیل احمد،حافظ محمد شہنواز، انجینئر عمران عالم، خالد سبا کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجودتھے