بہار کی تمام چالیس سیٹیں جیتے گا این ڈی اے : شہنواز حسین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

موتیہاری (محمداکرم) آئندہ پارلیامانی انتخاب میں این ڈی اے اتحاد بہار کی تمام چالیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کر ے گی۔ گذشتہ انتخاب میں اتحاد نے کل ۳۲ سیٹیں جیتی تھی ۔ اس باروزیر اعلی نیتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ ہیں اس لئے نتیجہ اور بہتر ہو گا ۔ مذکورہ باتیں بھاجپاقومی ترجمان سید شہنواز حسین نے منگل کو ایم ایل سی ببلو گپتا کے رہائش گاہ پر اخبار نویشوں سے بات کرتے ہو ئے کہی ۔ جناب حسین نے کہا کہ اس بار وزیر اعظم نریندر مودی اور مضبوطی کے ساتھ آئیں گے۔ گذشتہ انتخاب میں وہ اپنے نام پر اقتدار میں آئے تھے اس بار اپنے کام کی بنیاد پر اقتدار میں آئیں گے ۔ بھاجپا نیتا نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب سے پہلے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تیلنگا نہ اور میزورم میں اسمبلی چنائو کا اعلان ہو چکا ہے ۔میں زوردار طریقہ سے دیا۔ جناب حسین نے کہا کہ مودی حکومت کی تمام شعبہ حیات بہتر کارکردگی رہی ہے ۔ غیر ممالک میں بھی ہندستان کی ایک الگ پہنچان بنی ہے ۔ امریکہ اور روس سے تعلقات بہتر ہوا ہے ۔ پاکستان اپنی غلط پالیسیوں کے چلتے عالمی پیمانہ پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی اعتراف کیا کہ پاکستان کی اندرونی حالت بالکل خستہ ہے ۔ معاشی فرنٹ پر وہ بنگلہ دیش سے بھی بد تر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جا رہا ہے ۔ بھاجپا لیڈر مسٹر شہنواز نے کہا کہ آیوشمان بھارت منصونہ سے پچاس کروڑ لوگوں کو جوڑا گیا ہے ۔ جن لوگوں کو ہیلتھ کارڈ ملا ہے ان میں ایک الگ اعتماد سرکار کے تئیں بحال ہو ا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر حسین نے کہا کہ گجرات میں بہاریوں کو پوری تحفظ فراہم کیا جا رہاہے ۔ فرد واحد کی غلطیوں کے لیئے پورے جماعت کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ رافیل ڈی کا ذکر کرتے ہو ئے جناب حسین نے کہا یہ دو ملکوں کے بیچ معاہدہ ہے ۔ گانگریس اس مدعی کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہی ہے۔ سید حسین نے کہا کہ چمپارن سے ان کا رشتہ گہرا رہا ہے ۔ وہ یوتھ فرنٹ لیڈر کی شکل میں کئی بار یہاں آئیں ہیں ۔ا س کے علاوہ مقامی ایم پی رادھا موہن سنگھ کے انتخاب میں آتے رہے ہیں ۔ انہوں کہا کہ موتیہاری کی خوش قسمتی ہے کہ رادھا موہن سنگھ موتیہاری کے ایم پی ہے اور پورے ملک میں زراعت کو فروغ دے رہے ہیں ۔ موقع پر ایم ایل اے رام چندر سہنی ۔اقلیتی مورچہ کے وقومی سیکریٹری عبد الرحمن ، کسان مورچہ کے ریاستی صدر اکھلیش کمار سنگھ ، بھاجپا کے ضلع صدر راجندر پرساد گپتا، رکسول کے صدر پرمود شنگر سنگھ ، نگر پریشد کے نائب چیئرمین روی بھوشن سنہار، گلریز شہزاد، سنجیو سنگھ ، یوگیندر پرساد، راجا خاں وغیرہم موجو دتھے ۔