ترکی عالم اسلام کی قیادت کا مکمل اہل ہے: صدرِ ترکی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

انقرہ ( آئی این ایس انڈیا )صدر رجب طیب ایردوان نے ایک خطاب میں کہا ہے کہ ترکی عالم اسلام کی قیادت کا کامل اہل ہے۔ ایردوان نے صدارتی کلیہ میں منعقدہ مفتیوں کے 35 ویں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اْمت ِ مسلم میں بڑی اہمیت حاصل ہے، تاریخی سرمایے، جغرافیائی خدو حال اور مختلف عقائد کو صدیوں سے پر امن ماحول میں جاری و ساری رکھنے والا ترکی جو کہ ثقافتی کثرت سے مالا ہے ، پورے عالمِ اسلام کی قیادت کی اہلیت والا یگانہ ملک ہے۔ترکی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پر عزم طریقے سے جاری رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ترکی نے بتایا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ترکی اس وقت ان تمام تر عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر نے والے ملک ہے ۔ ایردوان نے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت مذہبی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں دینی معاملات میں آگے بڑھنا چاہیے۔بعض حلقوں اور دہشت گرد تنظیموں کے مذہب کواپنے عزائم کا آلہ کار بنانے پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ مذہبی شخصیات کا فرض ہے کہ وہ عوام الناس کو ان بہروپیوں کے گمراہ کرنے سے دور رکھیں۔دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ تنظیم بھائی بھائی کے درمیان نفاق کے بیچ بوتی ہے۔