تہوار کے مدنظر تمام تیاریوں کاچیف سکریٹری وڈی جی پی نےویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ لیاجائزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

دربھنگہ: (عبد المتین) دسہرہ کے موقع پر ضلع میں کی جا رہی انتظامی تیاریوں کا جائزہ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے کی گئی۔ کلکٹریٹ واقع این آئی سی میں ہوئے اس ویڈیو کانفرنسنگ میں آئی جی پنکج دراد، کمشنر مینک بڑبڑے، ڈی آئی جی بی این جھا، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور سینئر ایس پی گریما ملک نے حصہ لیا۔ آئی جی پنکج دراد اور ڈی آئی جی نے زون کے سبھی 10ضلع میں دسہرا کے موقع پر کی گئی تیاریوں کی تفصیل چیف سکریٹری کو دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی چھوٹے سے چھوٹے نکات پر نظر رکھی جار ہی ہے۔ کمشنر مینک بڑبڑے نے نے کمشنری کے تینوں اضلاع میں کئے گئے تادیبی کارروائی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود سبھی ضلع پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ میں جانکاری دی کہ ضلع میں 342مقامات پر مورتیاں نصب کی گئی ہیں جس میں سے 11مقام پر نصب مورتی مستقل ہے۔ 7جگہوں پر راون دہن کا بھی پروگرام ہے۔ پورے پروگرام کے لیے ضلع سطح پر بڑی تیاری کی گئی ہے۔ ضلع میں 9791 لوگوں کو تادیبی کارروائی کے تحت نوٹس دیئے گئے ہیں۔ 1285 سے بانڈ بھروایا گیا ہے۔ تھانہ، سب ڈویزن اور ضلع سطح پر امن کمیٹی کی میٹنگ کر لی گئی ہے۔ سبھی پنڈالوں اور جلوسوں کی سرگرمی کی سی سی ٹی وی اور ویڈیو گرافی کے ذریعہ مانیٹرنگ کروائی جائے گی۔ سینئر ایس پی گریما ملک نے بتایا کہ کہ ضلع کے ریپڈ ایکشن فورس کی ایک ایڈیشنل کمپنی مل چکی ہے۔ حساس مقامات پر کیو آر ٹی، ریپڈ ایکشن فور اور دنگا کنٹرول فورس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔ پورے پروگرام کے درمیان یہ دستے گشتی میں رہ کر حالات پر نظر رکھیں گے۔ فرقہ پرست اور غیر سماجی عناصر سے نپٹنے کے لیے سبھی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔ سبھی پنڈالوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔