تیجسوی کے دروہ کی تیاریوں کا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)،مغربی چمپارن ضلع کے بتیا مہاراجا لائبریری کے ہال میں آئندہ 24 اکتوبر 2018 کو بتیا مہاراجا سٹیڈیم میں تیجسوی پرساد یادو لیڈر حزب مخالف کے آمد سے متعلق تیاریاں کو لے کر ضلع صدر افتخار احمد کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں خصوصی مہمان کے طور پر سابق ایم ایل اے لکشمی نارائن یادو، وسابق وزیررام پرساد یادو اور سابق ایم ایل اے ستیس پاسوان بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں اجلاس کو کامیاب بنانےکو لے کر تشہیر کرنے جھنڈبینرلگانے وغیرہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تیجسوی 23 اکتوبر کو ہی سڑک راستے سے گوپال گنج سے چل کر یادو پور نئے پل کے راستے نوتن بلاک ہوتے ہوئے بتیا صدر دفتر مہمان گاہ پہنچ کر قیام کریں گے۔ اس پروگرام میں بگہا پولس ضلع صدر وہاں کے سبھی بلاک صدر مشترکہ طور پر اپنے اپنے حلقہ میں اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے تشہیر کریں گے۔ میٹنگ میں یہ بھی طے کیاگیاکہ ضلع کے سبھی بلاک صدر 21اکتوبر کوگاڑی پر جھنڈ ا ، بینر لوڈسپیکر لگاکر 23اکتوبر تک اپنے اپنے بلاک میں تشہیر کریں گے۔ ساتھی بتیا شہر میں اجلاس گاہ کے آس پاس اجلاس شروع ہونے سے قبل 24اکتوبر کو پرچار گاڑی لوڈسپیکر پرچار پرسار کرے گا۔ میٹنگ میں ونود آریہ،امر یادو، راویندر پاٹھک ، رفیع الاعظم ساحل سمیر ، سونوخان، منوج یادو، حسین، امجدخان، سمیت سیکڑوں کارکنان موجود رہے۔