جریمی نے یوتھ اولمپک میں ہندوستان کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

بیونس آئرس – (یو این آئی) ویٹ لیفٹر 15 سالہ جریمی لال رن نُنگا نے یہاں جاری یوتھ اولمپک میں منگل کے روز مردوں کے 62 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کو پہلا سونے کا تمغہ دلادیا ہے۔

شمال مشرق کے ایزل کے رہنے والے جریمی نے ان کھیلوں ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

اس سے قبل وہ ورلڈ یوتھ گیمس میں بھی چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔