جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی کیرالہ کے وزیر اعلی سے ملاقات، مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

ترویندرم؍ نئی دہلی۔(پریس ریلیز) کیرالہ سیلاب زدگان کیلئے روز اول سے ریلیف و بازآبادکاری کا کام کر نے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک وفد نے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین سے تر ویندرم میں ان کے دفتر پر ملاقات کی ۔ وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ،مولانا ابراہیم ، مولانا سفیان قاسمی ،مولانا ز کریا، ایڈوکیٹ شہاب الدین ،مولانا شبیر،حاجی افضل سیٹھ،مولانا راشد،عبدالنافع زمزم شریک تھے۔جمعیۃ کے وفد نے وزیر اعلی کے سامنے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں خاص طور سے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدگان کو بلاتاخیر معاوضہ دیا جا ئے تاکہ وہ اپنا آشیانہ تعمیر کرسکیںکیو ںکہ وہ بارش کے دور میں کافی دنوں تک بے گھر نہیں رہ سکتے نیز جن کے اہل خانہ سیلاب میں جاں بحق ہوگئے ہیںان کو بھی مناسب معاوضہ دیا جائے ۔واضح ہو کہ ریاستی سرکار نے معاوضہ کا اعلان کیا ہے لیکن تاحال اکثر اس کے فوائد سے محروم ہیں ۔وفد نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے بھی پانچ کروڑ سے زائد کا کام کیا ہے ، اور اب انتہائی ضرورت مندوں کیلئےپہلے مرحلے میں سو نئے مکانات بھی بنارہی ہے نیز سو مکانات کی مرمت کا بھی بیڑا اٹھایا ہے ۔ ہماری تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مد نی صاحب یہاں سیلاب زدگان سے دوبار مل چکے ہیں اور ضرورت مندوں کے تعاون کیلئےمسلسل کوشاں ہے، انھوں نے موثر کام کیلئےتین زون کی الگ الگ ریلیف کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔ ہم آپ سے استدعا کرتے ہیں کہ آ پ جمعیۃ کی بازآبادکاری سرگرمی میں تعاون کریں اور ہماری تنظیم کی ریلیف کمیٹی کو سرکاری طور سے ریلیف ورک کرنے والے ادارے کی فہرست میں شامل کیا جائے تا کہ ہمارے ذمہ داران ریلیف کمشنر سے ملاقات کر کے اپنے کام میں ہورہی دشواریوں کو بسہولت حل کراسکیں ۔مولانا حکیم الدین قا سمی نے بتایا کہ وزیر اعلی نے جمعیۃ علماء ہند کی عرض داشت کو بغور سنا اورجمعیۃ کی ہمہ گیر خدمات کی ستائش کی بالخصوص مصبیت زدگان کی امداد میں اس کے کارکنان کی جم کر تعریف کی اور وعدہ کیا ۔