خسارے میں چلنے والی تین سرکاری کمپنیاں بند ہوں گی:حکومت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)حکومت نےخسارے میں چلنے والے تین سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن میں نیشنل جوٹ مینوفیکچرس کارپوریشن لیمیٹیڈ (این جے ایم سی)،اس کی اکائی برڈس جوٹ اینڈ ایکسپورٹس لیمیٹیڈ(بی جے ای ایل)اور یتل اور گیس کے شعبہ کی کمپنی بائیکو لاؤری لیمیٹیڈ شامل ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ اور کابینہ کے اقتصادی امور کی کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ ان کمپنیوں کے ملازمین کے حقوق کا خیال رکھا جائےگا۔

حکومت نے طویل عرصے سے خسارے میں چلنے والی بائیکو لاؤری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر کایبنہ کے اقتصادی امور کی کمیٹی نے آج مہر لگا دی ہے۔ساتھ ہی ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائیرمینٹ کا متبادل دئے جانے کی بھی منظوری دی گئی۔