درگا پوجا اور وجئے دشمی کے موقع پر امن وقانون بنائے رکھنے پر افسران کی مشترکہ بریفنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) پٹنہ ڈویزن کے کمشنر رابرٹ ایل چونگتھو ،ڈی آئی جی سینٹر ل جون پٹنہ راجیش کمار ،ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے ایس ایس پی منو مہاراج نے آج پٹنہ کے باپو سبھا گار میں درگا پوجا اور وجئے دشمی کے دن منعقد ہونے والے راون ودھ میں امن وقانون بنائے رکھنے کے لیے مامور ناڈل افسر سبھی ایس ڈی او ،سبھی ایس ڈی پی او اور سبھی مجسٹریٹ کی مشترکہ برفینگ کی ۔انہوں نے کہا کہ درگا پوجا اور راون ودھ میں مامور سبھی مجسٹریٹ اور پولس افسر اسے سنجیدگی سے لیں اور اپنے فرائض کے تئیں مستعد رہیں تاکہ تہوار کے موقع پر امن وامان بنا رہے ۔ڈی آئی جی سینٹرل زون پٹنہ نے کہا کہ پٹنہ پولس ہمیشہ بڑے بڑے پروگرام منعقد کرانے میں ماہر مانی جاتی ہےلیکن ہمیں مستعدی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ دشہرا کے موقع پر اسٹیشن افسر فائر برگیڈ ضلع کنٹرول روم پٹنہ اور عالم گنج تھانہ میں 16 سے 19 اکتوبر تک مرتی وسرجن کے دوران فائر برگیڈ کی دودو یونٹ تیار رکھیں گے۔ لوڈ اسپیکر 6 سے 10 بجے رات تک ہی مقررہ دیسی بیل کے مطابق بجائے جائیں گے ڈی جے کے استعمال پر روک رہے گی ۔ایس ڈی او کےتوسط سے تھانہ انچارج اپنے اپنے حلقوں میں اسے یقینی بنائیںگے ۔جوائنٹر برفینگ میں ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ ریاست میں مکمل شراب بندی نافذ ہے ہر ضلع میں اس کی خلاف ورزی پائے جانے پر قانونی کاروائی کی جانی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آبکاری اس کےلیے لگاتار چھاپہ ماری کریں ۔