دنیاوآخرت میں کامیابی کی کلید ہے تعلیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-October-2018

موتیہاری ( محمد اکرم) یقینا علم ہی وہ شی ہے جو انسان کو ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ہے ، اچھے برے میں تمیز کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کلید بھی ہے ، مذکورہ باتیں گوپال گنج سے تشریف لائے پروفیسر شاہد اقبال سنابلی نے گھیوا ڈھار میں منعقد یک روزہ دینی واصلاحی پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ،انہو نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر تعلیم انسانیت کیلئے اہم نہیں ہوتا تو اسلام کی پہلی وحی اقراء نہیں ہوتی ،اللہ نے انسان کو تما م مخلوقات سے اشرف واعلی علم ہی کی بنیاد پر بنایا ہے ،موقع پر ملکی سطح پر معروف دینی وعلمی ادارہ جامعہ امام ابن تیمیہ چندن بارہ سے تشریف لائے استاد اشفاق سجاد تیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ۔علیہ۔ وسلم کی اطاعت ہی نجات کا ذریعہ ہے ،انہو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ ساری برائیوں کا جڑ سنت رسول سے انحراف ہے ،جب سنت ضائع ہوتی ہے تو بدعت وجود میں آتی ہے جو بلا شبہ گمراہی کی طرف لے جاتی ہے،اور گمراہی جہنم کا راستہ ہے ،موصوف نے مکمل دلائل وبراہین سے واضح کیا کہ اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت لازم ملزوم ہے جس نے اللہ کی اطاعت کی اور رسول کی اطاعت ترک کیا گویا اس نے اللہ کی اطا عت ہی نہیں کیا ،اسطرح سے تیمی نے ااطیعو اللہ اور اطیعوالر سول پر مفصل بیان کر کے سامعین کو کئ اہم باتوں ے روشناس کرایا ،اس پروگرام میں موجود جواں سال خطیب ہاشم بشیر تیمی مدنی استاد جامعہ امام ابن تیمیہ نے توحید کے موضوع پرسیر حاصل بحث کیا ا نہوں نے بتایا کہ تما م انبیاء ورسل کو اللہ کے ذریعہ دنیا میں مبعو ث کئے جانے کا مقصد پوری دنیا میں توحیدکا قیام اورمعبو دا ن باطلہ سے انسانیت کو پاک کرنا تھا، انہو نے کلمہ طیبہ کا صحیح مفہوم عوام کو بتایا ،موقع پر پر راجدھانی پٹنہ سے تشریف لائے شیخ عنا یت اللہ اصلا حی کا پر مغز خطاب ہوا ،انہوں نے قلیل وقت میں سیرت رسول جیسے اہم او ر حساس موضوع پر اپنی تقریر پیش کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےاعلی اخلاق کے کئ نمو نے کو پیش کیا ،مقررمو صو ف سیرت جیسے موضوع پر قلیل وقت میں بھی عوام کی تشنگی بجھانے میں کامیاب رہے اس موقع پر فیصل عزیز مدنی ،مولانا صداقت خان وغیرہم کا اہم خطاب ہوا ،پروگرام کی صدار ت جامعہ امام ابن تیمیہ کےسنئیر استاد شیخ عبد الرحمن مدنی نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ شیخ آصف تنویر تیمی نے بحسن وخوبی انجام دیا ،مہمانان گر ا می کا استقبال عزیر سالم تیمی نے کیا ،ہدیہ نعت جامعہ امام ابن تیمیہ کے طالب علم تسنیم کوثر نے پیش کیااس پروگرام کو عرق ریزی کے ساتھ سجانے میں تبارک حسین، محی الدین ، ڈبلو اور قدیم داعی ومبلغ محمد نور الہدی نے اہم رول ادا کیا، ساتھ ہی اللہ کے شکر کے بعد جا معہ امام ابن تیمیہ نا ئب مشرف اعلی عبد الر حمن تیمی کا نام نہیں لیا جا ئے تو بڑی نا انصافی ہوگی جنہوں نے تمام تر صعوبتوں کے باوجود دعاہ ومبلغیین ایک ٹیم کو اس پسماندہ علاقے میں بھیجا جسکی وجہ کر پروگرا م پوری کامیابی سے ہمکنار ہوا ،اس کیلئے محترم نائب مشرف اعلی کو اللہ بہتر بدلہ دے آمین۔