دیررات ڈی ایم نے پہنچ کردھرناکوختم کرایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

موتیہاری(محمداکرم) رکسول کی سڑکوںکی جڑجڑحالت کے پیش نظر راجد کی طرف سے ڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل کی قیادت میں دوروزہ پیدل مارچ موتیہاری کلکٹریٹ میں پہنچے کے بعدڈی ایم رمن کمارکے نہیں ملنے سے ناراض راجد ایم ایل ایزنے دیررات تک کلکٹریٹ کے سامنے بیٹھ گئے جس کے بعد راجد کارکنان میں غصہ پایا گیا اور بالاخر ڈی ایم کودیررات قریب گیارہ بجے دھرنے پرپہنچ کرراجدلیڈران سے مل کران کے مسائل سے روبروہوئے جس کے بعددھرناختم ہوا۔اس موقع پرڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل رحمن ،نرکٹیاں رکن اسمبلی ڈاکٹرشمیم احمد،ہرسدھی رکن اسمبلی راجیندررام سمیت دیگرلیڈران موجودتھے۔