رقم ایٹھنے کے الزام میں سرپنچ جیل رسید

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

کیوٹی ؍دربھنگہ،(شہزاد)مقامی پولس نے منگل کے روز شیخ پور دانی پنچایت گرام کچہری سرپنچ رام بلاس شرما کو پنچایتی کے نام پر رقم ایٹھنے کے الزام میںگرفتار کر جیل بھیج دیا۔ اس سلسلہ میں ڈگر بارہ ویدا ٹولہ کے پرموش شرما کی اہلیہ مینا دیوی نے سرپنچ پر گھریلو تنازعہ کو پنچایتی کر سلٹانے کے نام پر46.1لاکھ روپیہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانہ میں 2018/9 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔بعد میں تنازعہ خود بخود ختم ہوگیا۔ اور جب سرپنچ سے پیسہ مانگا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے ہیں۔