ریمانڈ ہوم معاملے میں تین پولس سے وضاحت طلب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

پورنیہ(عاش رحمانی)، پورنیہ ریمانڈ ہوم شوٹ آؤٹ معاملے کو دیکھتے ہوئے پولس پھونک پھونک کر چل رہی ہے۔ اس کے باوجود اتنا بڑا قتل واردات کی پوشیدگی لیک ہونے پر پولس سپرنٹنڈنٹ ویشال شرما نے اپنے پورے ٹیم کو زبردست پھٹکار لگائی ہے۔ اور تین پولس ملازم کو شوکاؤز دیئے ہیں بتاتے چلیں کہ 19ستمبر کو پورنیہ کے ریمانڈ ہوم میں پانچ بچہ قیدی مل کر ہاؤس فادر اور ایک بچہ قیدی کی گولی مار کر قتل کر فرار ہوئے تھے۔ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ، اس واقعہ کے بعد پورنیہ ضلع انتظامیہ کی بہت بدنامی بھی ہوئی۔ واقعہ کو پولس سپرنٹنڈٹ ویشال شرما نے سختی سے لیتے ہوئے اس قتل واردات کا ماسٹر مائنڈ سابق ہاؤس فادر کو گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد تین بچہ قیدی نے پولس دبش کی وجہ سے کورٹ میں اپنے آپ کو حاضر کردیا۔ اس کے نشان دہی پر پولس نے قتل مین استعمال میں ہوئے ریوالور اور انوا گاڑی کو بھی برآمد کرلیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا۔