سابق وزیر منجو ورما کے شوہر چندرشیکھر ورما نے بیگوسرائے کورٹ میں کیاخودسپردگی:

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-October-2018

مظفرپور(نمائندہ):بہار کے وزیر منجو ورما کے شوہر چندرشیکھرورما نے منجھول عدالت میںخودسپردگی کردیا۔ چندرشیکھر ورما نے سوموار کی صبح 11 بجے عدالت پہنچ کر خودسپردگی کردیاہے۔ مظفر پور بالکا گرہ معاملہ سامنے آنے کے بعد منجو ورما کے آواس پر چھاپہ ماری میں 50 کارتوس غیرقانونی برآمد ہوا تھا۔ منجو ورما اور اس کے شوہر کو اس معاملے میں نامزد کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ میں کے ضمانت خارج ہونے کے بعدپولیس اور سی بی آئی مسلسل چندرشیکھر ورما کی تلاش میں تھی۔چندرشیکھر ورما مظفر پوربالیکاگرہ معاملے کے اہم الزام میں برجش ٹھاکر کے قریب تھا۔گذشتہ 25 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے چندرشیکھرورما کی گرفتاری کے لئے سی بی آئی اور بہار حکومت بہار کوپھٹکار لگائی تھی ۔

وہیں بیگوسرائے پولس نے چیریارپور تھانہ حلقہ کے ارجن ٹولہ واقع اس کے آواس پر چندرشیکھرورما کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپہ ماری کی۔ لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہیںآیا۔ ایس پی اوکاش کمار نے بتایا تھا کہ منجھول ایس ڈی پی اوسریہ دیو کمار کی قیادت میں چھاپہ ماری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ اگر سابق وزیر کے شوہر ایک یادودن میں گرفتاری نہیں ہوتی تو کورٹ کے ذریعہ اس کے گھر کی قرقی ضبطی کیاجاتا۔واضح ہو کہ 17 اگست کوسی بی آئی ٹیم مظفر پور بالیکا گرہ میں جنسی استحصال معاملہ میں  سابق وزیر کے رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران سی بی آئی نے 50زندہ کارتوس برآمد کئےتھے۔ سی بی آئی نے سابق وزیر کماری منجو ورما اور اس کے شوہر چندرشیکھر ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ہائی کورٹ نے سابق وزیر کی ضمانت کو خارج کردیاتھا۔تبھی سے سابق وزیراور اس کے شوہر فرار چل رہے تھے۔ایس پی نے کہا کہ پولیس ہر حال میں قانون کی پیروی کرے گی۔