سرکارآرایس ایس کے اشارےپر کام کر رہی ہے:حاجی فضل الرحمان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

سہارنپور (احمد رضا)بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کی 12 ویں برسی پر سہارنپور کے گاندھی پارک میں تعزیتی ریلی کا انعقاد کیا گیا بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے بلائی گئی اس ریلی کی صدارت پارٹی کے ضلع صدر رشی پال گوتم نے کی اور کاروائی وجے پال ضلع جنرل سیکریٹری نے چلائی۔ اس موقعہ پر بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سریش کشیپ ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) ، چیف زون انچارج سہارنپور منڈل نریش گوتم اور چیف زون انچارج سہارنپور منڈل جنیشور پرساد مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جبکہ مہمان اعزازی کی شکل میں حاجی فضل الرحمن علیگ شامل رہے ایم ایل سی سر یش کشیپ نے اپنے خطاب میں بی ایس پیکو ملک کے دلتو ں، دبے کچلے،پسماندہوغریب لوگوں کے ساتھ ساتھ اقلیتو ں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کا ایجنڈہ ہی ان تمام طبقات کوآگے بڑھانا رہا ہے۔ بی ایس پی سپریمو بہن مایاوتی نے ہمیشہ مظلوموںکیلئے انصاف کی آوازکو بلندکیا ہے اوراپنی سرکار میںان تمام طبقات کی فلاح و بہبودکیلئے مختلف منصوبوں کی شروعات کرکے انکی ترقی کیلئے کام کیا ہے۔بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کی 12 ویں برسی پر سہارنپور کے گاندھی پارک میں تعزیتی ریلی میں سینئر قائد حاجی فضل الرحمن علیگ نے کانشی رام کو دبے، کچلے اور کمزور طبقات کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانشی رام جی نے مشن کیلئے مہاراشٹر کے ایک ایم ایل اے کی بیٹی کے رشتہ کو بھی ٹھکرا دیا تھا حاجی فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی سرکار میں تمام طبقات کو ٹھگا گیا بھاجپا نے لوگوں سے جو وعدے کئے انھیں کبھی پورا نہیں کیا انھوں نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے نام پر تاجروں کی کمر توڑ دی گئی اور اسکا فائدہ بڑے صنعت کاروں کو ہوا جو عوام کا کروڑوں روپیہ بینکوں سے لون کی شکل میں لیکر فرار ہو گئے انھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ملک کی پچھڑی عوام کیلئے خطرناک ہے مرکزی حکومت کو نشانہ پر لیتے ہوئے کہا کہ سرکار پیٹرول و ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرہ میں لاکر لوگوں کو راحت د ینے کا کام کرے۔ حاجی فضل الرحمن علیگ نے کسانوں کے مسائل کے سلسلہ میں مودی حکومت پر بے توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں پر حق مانگنے پر لاٹھیا ں دی جا رہی ہیں ملک میں مودی حکومت کے 3سالہ دور میں تقریباً 35 ہزار کسان خودکشی کر چکے ہیںنھوں نے لو کسبھا الیکشن میں بی ایس پی کو مضبوط کرنے پر زور دیا نر یش گوتم اور جنیشور پرساد نے بی جے پی پر آرا یس ایس کے اشارہ پر کام کرنے کا الزام لگایا اورکہا کہ دلتو ں و پچھڑوں یس ریزرویشن کو چھیننے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ بی جے پی کاایجنڈہ صرف فرقہ پرستی پھیلاکر لوگوں کے درمیان نفرت پیداکرنا ہے اسلئے لوگوں کوبی جے پی سے ہوشیاررہنا چاہئے سابق ممبران اسمبلی رویندر کمار مولہو، جگپال سنگھ اور مہیپال سنگھ ماجرا نے کہاکہ ملک میں کسانوں کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے،ماب لنچنگ کے نام پر لوگو ں کاقتل عا م بات ہو گئی ہے سپریم کورٹ کو ملک کے حالات پر تبصرہ کرنا پڑا ایسے میںمعلوم ہوتا ہے کہ بھاجپا سرکار میں ملک میں افراتفری زیادہ پھیلی ہے سابق ایم پی راجپال سینی ، رئیس ملک، نوین کھٹانہ، ضلع پنچایت چیئرمین کے نمائندہ ماجد علی، ضلع صدر رشی پال گوتم وغیرہ نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنان میںلوکسبھا الیکشن کیلئے جوش بھرتے ہوئے بہن جی کو وزیراعظم بنانے کا عزم لیا۔ اس موقعہ پر نگر نگم کے ممبر ان محمد عامر قریشی، عبدالواجد، نوشاد احمد راجہ، شاہد قریشی، چودھری شکیل، نسیم چودھری، انل کمار پپو، موہر سنگھ، تاجیندر کمار، نریندر کمار کے علاوہ بلاک پرمکھ عمران ملک ، حاجی توصیف ملک، چودھری ابوبکر، چودھری سلیم ، ضلع نائب صدر راؤ بابر ایڈوکیٹ، سید عرشی حسن، احتشام بلاک پرمکھ سرساوہ، منصور انصاری، ہنس راج بلاک پرمکھ ساڑھولی قد یم، سید حسان، اشفاق اللہ خان دیوبند، کاظمی ایڈوکیٹ بہٹ ، کلبیر پال، ایس عالم، آشیرواد آریہ، مانگے رام کشیپ، انکت جاٹو، پریم چند گوتم ، ریحان وغیرہ موجود رہے۔