سیف علی خان ساجد خان کی حمایت میں بول پڑے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

ممبئی۔(یو این این) بالی وڈ اداکار سیف علی خان ہدایتکار سا جد خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپا شا باسو کے ہدایتکار سا جد خان پرحراسگی کے انکشاف کے بعد اداکار سیف علی نے سا جد خان کے متعلق پو چھے گئے سوال پر جواب دیتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے فلم ہم شکل میں ساجد خان کے ساتھ کام کیا تھا اور ” میں نے سیٹ پر کبھی ایسا محسوس نہیں کیا، ہمیں رد عمل کرنے سے پہلے بات سننی چاہیے۔جبکہ می ٹو مہم پر سیف علی خان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ” مجھے لگتا ہے کہ کئی خواتین کوکافی برے واقعات پیش آئے ہیں اور وہ کافی بہادر ہیں جو سامنے آکر ملزموں کا نام سب کے سامنے لا رہی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب سے لوگوں کے رویے میں کافی تبدیلی آئے گی۔