سینٹرل بینک کا اے ٹی ایم کب ٹھیک ہوگا؟

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

کیوٹی ( دربھنگہ) : سینٹرل بینک آف انڈیا، کیوٹی بلاک کا سب سے پرانا بینک ہے۔ یہاں روزانہ صارفین کی بہت بڑی تعداد پیسوں کے لین دین کے لیے آتی ہے۔ سینٹرل بینک آف انڈیا کے کیوٹی برانچ میں بھی اے ٹی ایم لگا ہوا ہے۔ مگر اس اے ٹی ایم میں بہت دنوں سے پانی کا جماؤ ہے۔ حالت یہ ہوگئی ہے کہ پانی کے بدبو کی وجہ سے لوگوں کا یہاں سے گزرنا دشوار ہوگیا ہے۔ آج کے دور میں جب کہ گورنمنٹ ڈیجیٹل انڈیا کی بات کررہی ہے، اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آسانی پہنچانے کی بات کر رہی ہے، سینٹرل بینک کیوٹی برانچ کے اے ٹی ایم کا بدترین حالت میں رہنا، گورنمنٹ کے اس دعوی پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ کیوٹی بلاک کے اندر اس بینک میں لوگوں کے سب سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں، عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، اور عوام ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس موضوع پر جب بینک مینیجر مسٹر مرتنجئے کمار سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ عارضی طور پر ایک اے ٹی ایم بینک کے اندر لگا دیا گیا ہے، اور بینک کے باہر ایک اونچی جگہ کی تلاش چل رہی ہے۔