شنگھائی سیمی فائنل میں جوکووچ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

شنگھائی، (یو این آئی ) سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی فتح کی تال برقرار رکھتے ہوئے مسلسل 16 واں میچ جیت کر جمعہ کو شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد سنگلز سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔دوسری سیڈ جوکووچ کا اسی کے ساتھ اے ٹی پی رینکنگ میں پانچویں بار سال کے اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنے کا راستہ بھی آسان ہو گیا ہے۔ تین بار کے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرز 1000 چمپئن جوکووچ نے مرد سنگلز کوارٹر فائنل میں ساتویں سیڈ کیون اینڈرسن کو مسلسل سیٹوں میں 7-6، 6-3 سے شکست دے کر ایک گھنٹے 44 منٹ میں اپنا میچ جیت لیا۔ جوکووچ نے آخری بار جون میں اپنا میچ ہارا تھا اور اس کے بعد سے اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ یہ ان مسلسل 16 ویں فتح تھی۔جوکووچ نے اس سال ومبلڈن فائنل میں بھی جنوبی افریقہ کھلاڑی کو شکست دی تھی۔ جوکووچ اگر یہاں 32 واں ماسٹرز 1000 خطاب جیت جاتے ہیں تو ان کے موجودہ نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کے 155 پوائنٹس کے قریب پہنچنے کی توقع ہے۔ وہ اگر فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو دوسری رینکنگ پر پہنچ جائیں گے، لیکن جوکووچ کو دعا کرنی ہوگی کہ راجر فیڈرر خطاب نہ جیتیں۔سربیا کے خلاف سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ جرمنی کے الیکزینڈر جیوریف سے کھیلنے اتریں گے جو پانچویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے اے ٹی پی فائنلس کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیزن کا یہ آخری ٹورنامنٹ لندن کے اے 2 ایرینا میں 11 سے 18 نومبر تک ہونا ہے۔ جویریف نے برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔جویریف کے علاوہ جوکووچ، نڈال، فیڈرر اور جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے فائنلس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ راجر فیڈرر کا کوارٹر فائنل میچ کائی نشیکوری سے ہونا ہے۔