صدر ٹرمپ کی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

ریاض  ( آئی این یس انڈیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں لیڈروں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعاون کو سراہا ہے۔سعودی قیادت نے اس واقعے کے تعلق سے تما م تفصیل کو منظرعام پر لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔دریں اثنا امریکا کے محکمہ خارجہ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دور? الریاض کا ا علان کیا ہے۔ وہ سعودی قیادت سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ادھر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں ترکی اور سعودی عرب کی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمال خاشقجی کیلاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں اچانک غائب ہوگئے تھے۔ان کا سراغ لگانے کے لیے تب سے ترکی اور سعودی عرب کے سکیورٹی ادارے کام کررہے ہیں مگر ابھی تک ان کے بارے میں کوئی ٹھوس اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔