صفائی ہی ایمان کی پاکیزگی ہے: ڈی ڈی سی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-October-2018

بیتیا،(اانیس الوریٰ) نوتن بلاک حلقہ کے کھڈا پنچایت کے کھڈا میا استھان میں لوہیا سوچھتا مہم کو لے کر سنیچر کے رات چوپال کاانعقاد کیاگیا۔ اور لوگوں کو صفائی کاسبق دیاگیا۔ اسٹیج کانظامت کے آر پی ابھیمنیو مدھو نے کیا۔ اس پروگرام کی صدارت بلاک ترقیاتی افسر سیلندر کمار سنگھ نے کیا۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بیتیا ڈی ڈی سی نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں مہاتماگاندھی نے تحریک کی شروعات کی تھی۔ جہاں کے لوگ کھلے میں رفع حاجت کرتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ ہورہی حادثہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر حادثہ کھلے میں رفع حاجت کے دوران ہی ہوتی ہے۔ بیت الخلاء خواتین کے عزت و آبرو وحفاظت کے لئے ہے۔ نالندہ ضلع سے آئی رشمی ورما نے کہا کہ کھلے میں رفع حاجت سے معاشرہ میں مختلف طرح کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور زیادہ دیر تک غلاظت کو پیٹ میں دباکرر کھنے سے خواتین کے یوٹرس میں سوجن آجاتی ہے اور خواتین بانجھ کی شکار ہوجاتی ہے۔ بتیا ایس ڈی او نے کھڑاہوکر سبھی لوگوں سے چراغ روشن کر بیت الخلاء بنانے کاحلف دلوایا۔ سرکاری مڈل اسکول پتہری کھڈا کی طالبات نے بیت الخلاء کے اوپر گیت گاکر لوگوں کوبیدار کیا۔ اس موقع پر نوتن تھانہ انچارج چندربھوشن کمارسنگھ ،ایس ڈی ایم ودیانند پاسوان، مکھیا پیاری دیوی، ٹیچر بدری رام، منریگاپی او پرمود کمار، جیویکا رانی دیوی، سریندر چودھری، گاماپاسوان، گڈو سونی، سرپنچ کنیا چودھری، وغیرہ دانشواران لوگ موجود رہے۔