عمری پبلک اسکول میں یوم ِترقی کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

آ گرہ(پریس ریلیز) عمری پبلک اسکول جگدیش پورا آ گرہ کے بانی مینیجر اور ادیب ڈاکٹر اظہار احمد خان عمری مرحوم کی ۶۴ وی یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اسکول احاطے میں یوم ِترقی کا انعقاد کیا گیا ،یوم ِتوقی کیاافتتاح اسکول کے بانی نتھوخان مرحوم ، ابرار حسین مرحوم اور ڈاکٹر اظہار احمد خان عمری مرحوم کی تصا ویر پر گل پیش کرنے کے بعد ہوا،اس کے بعد طلباء نے ڈاکٹر عمری کی مشہور نظموں کو پڈھ کرسنایا، ڈاکٹر عمر ی کی ہر گھر تعلیم تحریک پر لیکھی نظم

نہ ان پڈھ کوئی ہو کہنا یہی ہے
باپو کا کب سے سپنا یہی ہے

سن کر حاضر والدین نے یہ حلف لی کہ کسی بھی حالات میں ہم اپنے بچہ کی تعلیم کو رُکنے نہیں دیں گے، مینیجر اظہر عمری نے کہا کہ ڈاکٹر عمری نے غیرب بچوں کی تعلیم کے مقصد کو مکمل کرنے کیلئے سلم میں اسکول قائم کیا، اُنہوں نے عوام کو یہ پیغام دیا کہ سلم کے بچہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں، ڈاکٹر نے ۱۹۷۸ میں ایک چھپر میں مرکزتعلیم کا آغاذ کیا تھا ، اسکول کو حکومت کی جانب سے ۲۰۰۰ میں منظوری حاصل ہوئی ، ڈاکٹر صاحب نے اپنی قلم سے ہندی ، اُردو اور انگریزی ادب میں تمام کلام کولیکھا ، اسی وجہ سے ان کی یوم ِ پیدائش کو اسکول یومِ ترقی کی شکل میں مناتا ہے، تقریب کے کنوینر دانش عمر ی نے ڈاکٹر اظہار احمد خان عمری مرحوم کی ذندگی اور قومی سطح اور بین الاقومی سطح پر حاصل عزاز پر روشنی ڈالی ،سہیل عمری نے ڈاکٹر عمری کی تعلیم اور مقصد پر روشنی ڈالی ، پرنسپل ہما سیف نے طلباء کو سند تقسیم کی ، اس موقع پر نیہا سویتا ، ریتو ساگر ، سونا ساگر ، سونیا، ممتا، انوجھا، سبنا، ڈالی ، دویا ، وندنا دیگر لوگ موجود تھے۔