محفل مشاعرہ کی کامیابی کیلئے میٹنگ منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-October-2018

ارریہ،(علامہ غزالی) اتوار کو نرپت گنج بلاک کے ہائی اسکول احاطہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئ۔ جس کی صدارت ضلع پریشد ممبر اشوک کمار نے کیا۔ بتادیں کے اس سے قبل بھی قومی ایکتا کے نام مشاعرہ کاانعقاد کیاگیاتھا۔ گذشتہ سال منعقد مشاعرے کمیٹی کے اہم ممبر عبدالمجید صدیقی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بھی قومی ایکتا کے نام اکھیل بھارتیہ کوی سمیلن و محفل مشاعرہ کاانعقاد ہونے جارہا ہے۔ آئندہ 26 نومبر کو ہونے والی تاریخی مشاعرہ کوکامب بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی۔ میٹنگ میں حاضر لوگوں سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ قومی یکجہتی کے نام مشاعرہ کا انعقاد کے تاریخ کے ساتھ اہم شخصیت میں پرمود کرشن، صفیان پڑتاپ گڑھی، عمران پرتاپ گڑھی، تبریز ہاشمی، سمیت ملک کے کئی مشہور شخصیت ہائی اسکول میدان میں جلوا بکھیریں گے۔ جبکہ میٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے نام مشاعرہ منعقد کرنے کی بات سامنے آئی۔ لیکن لوگوں نے اس رائے کو صاف طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد نہیں کیاجارہا ہے نہ ہی کسی سیاست داں کے ناممشارے کاانعقاد ہوگا۔ مشاعرے کمیٹی کے اہم ممبر عبدالماجد نے کہا کہ آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے پھر قومی یکجہتی کے نام پر مشاعرے کاانعقاد ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے ہائی اسکول میدان میں منعقد ہونے والےتاریخی اکھیل بھارتیہ کوی سمیلن ومحفل مشاعرہ کو کامیاب کرنے کے لئے میٹنگ کی جس میں سبھی کے آپسی اتفاق رائے سے مشاعرے پر ہونے والی خرچ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔