مدھوبنی پینٹنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے ٹرینوںمیں کرائی گئی ہے نقاشی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

حاجی پور (اوم سنگھ)بہار کا عالمی شہرت یافتہ مدھوبنی پینٹنگ سے مدھو بنی ریلوے اسٹیشن کے بعد یہاں سے چلنے والی ٹرینوں کو بھی پینٹنگ سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔اس کڑی میں دربھنگہ اور نئی دہلی کے بیچ چلنے والی بہار سمپرک کرانتی اکسپریس مکمل طور سے متھلا پینٹنگ سے آراستہ رایک کا آپریشن کیا گیا ۔ٹرین کے حاجی پور اسٹیشن پہونچنے پر جنرل مینجر للت سنگھ ترویدی سمیت ڈویزن اور ہیڈ کوارٹر کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا ۔ا س موقع پر سونپور اور سمستی پور ڈویزن کے ڈی آر ایم سمیت ہیڈ کوارٹر ،سونپور اور سمستی پور کے اعلیٰ افسران موجودتھے۔ اس دوران جنرل مینجر نے حاجی پور اسٹیشن پر لیفٹ کھان پان اسٹیل ،صاف صفائی اور دیگر مسافر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم متھلا پینٹنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے مدھوبنی اسٹیشن اور ای سی آر کی دو ٹرینوں پٹنہ ،راجد ھانی اور بہار سمپر ک کرانتی کو پینٹنگ سے آراستہ کیا ہے ہم متھلا پینٹنگ کے علاوہ بہار کے دیگر عام فنون کو بھی آگے بڑھا نا چاہتے ہیں ۔اس کے تحت متھلا پینٹنگ سمیت دیگر پینٹنگ کے ذریعہ کئی اسٹیشنوں کو سجا یا گیا ہے۔ بھارتیہ ریل کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کی کسی ٹرین میں علاقائی تصویر کو دیکھاتے ہوئے مقامی فنکاروںکے توسط سے مدھوبنی اسٹیشن پر متھلا پینٹنگ کے بعد دربھنگہ سے نئی دہلی سے کھلنے والی بہار سمپرک کرانتی سپر فارسٹ اکسپریس پر مقامی فنکاروںکے توسط سے متھلا پینٹنگ کا کام کرایا گیا ہے اس میں کوچ کے باہری حصے پر متھلا پینٹنگ کا کام کیا گیا ہے۔ جبکہ کوچ کے داخلی حصے کی سجاوٹ کو بھی کافی دلچسپ بنایا گیا ہے ۔اس کے تحت کل 24 کوچوںپر 23280 اسکووائر فٹ متھلا پینٹنگ کرائی گئی ہے ہر ایک کوچ پر پینٹنگ سے الگ الگ تھیم دکھایا گیا ہے۔ جیسے دیہی مناظر کو جنگل میں شیر ،پانی میں مچھلی کی زندگی ،بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو وغیرہ اس پینٹنگ کے بعد کوچ کافی خوبصورت لگنے لگا ہے۔ ٹرین میں مسافروں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے داخلی سجاوٹ کو بھی دل چھونے والا آرٹ لگایا گیا ہے۔ اے سی کوچ کے دروازے پر خاص کر وینائل ریپر کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین طریقوںسے سزایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرین کے صاف صفائی کا بھی کام کرنے والے ٹیم کو جدید سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔