ملک میں خلفشار پیدا کرکے عوام کوبھٹکا رہی ہے سرکار : کنہیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

موتیہاری (محمداکرم) چمپارن بابائے وقوم و کسانوں کی سرزمین ہے ۔ ہم یہاں کسانوں کی آواز بلند کرنے آئے ہیں ۔جب تک کسان مضبوط نہیں ہوں گے ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ مذکورہ باتیں جے این یو اسٹوڈینٹ یونین کے لیڈر کنہیا کمار نے منگل کو موتیہاری کے اسپورٹس کلب میدان میں بھاکپا کے زیر اہتمام منعقدایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز خلفشار کو ماحول تیار کر عام عوام کو اصل مدعی سے بھٹکانا چاہتی ہے ، جسے ہم کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیش مودی نہیں بلکہ گاندھی کا دیش ہے ۔ ملک میں رام کے نام پر ناتھو رام کا راج قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا طلبہ کی تعلیم کے لئے قرض دینے کو حکومت کے پیشہ نہیں ہے ۔ لیکن وزیر اعظم عوام کے پیسوں پر مختلف ممالک کا سیر سپاٹہ کر رہے ہیں ۔ جناب کمار نے کہا کہ دیش کے کسانوں کا قرض معاف کرنے کے لئے حکومت کے خزانہ میں پیسے نہیں ہیں ۔ لیکن ملک کا خزانہ سرمایہ کاروں کے ذریعہ لٹوایا جا رہا ہے ۔ آئے دن کوئی نہ کوئی صنعت کار عوام کی گاڑھی کمائی لیکر فرار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ملک قائم امیری اور غریبی ، اونچ اور نیچ کی کھائی کو پاٹنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ سماجی انصاف اور سماجی اتحاد کے بغیر ملک کی سالمیت ممکن نہیں ہے ۔ اجناب کنہیا نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں بنکوں کو قومیایا گیا تھا ۔ آج مودی حکومت بینکوں کی نجی کاری کر پونجی پتیوں کے ہاتھوں لٹوانے کی سازش چل رہی ہے جسے عوام کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ انہوںنے کہا کہ دستور کے ذریعہ دیئے گئے حقوق صلب کرنے کی سازش چل رہی ہے ۔ اس کے خلاف سب کو متحد ہو کر جہد مسلسل کرنے کی ضرورت ہے ۔ آئندہ ۲۵ اکتوبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں دستور بچائو ملک بچائو ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس کے لئے آپ اپنا ایک دن کا وقت دیں ہم آپ کا سماجی انصاف دلا کر رہیں گے ۔ گجرات سے بہار، یوپی اور مدھیہ پردیش کے لوگ بھگائے جا رہے ہیں ۔ انہوں مزدورں کے معاملہ میں مرکز سے جواب مانگا۔جناب کمار نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے چھوٹے صنعت اور تجارت بری طرح متاثر ہو ا ہے ۔ ان دو فیصلوں نے ملک کے ۹۰ لاکھ لوگوں کا روزگار چھینا ہے ۔ یوپی میں کسانوں پر ہو رہے تشدد پر کہا کہ لال بہادر شاستری نے جے جوان جے کسان کا نعرہ دیا تھا۔ لیکن یہ سرکار مرو کسان مرو جوان کہہ رہی ہے۔ انہوں نے بے لگام ہو تی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر بھی سرکار کو گھیرنے کی کوشش کی ۔ جلسہ کی صدارت کامریڈ شمبھوشرن سنگھ و کلمہ شکر و امتینان رام بچن تیواری نے پیش کیا ۔ موقع پر شالنی مشرا، کنہیا لال پرساد، رادھا موہن سنگھ ، محمد احمد علی ، اوم پرکاش کرانتی ،وجے شنگر سنگھ وغیرہم نے خطاب کئے ۔