منوہرپاریکر کی ایمس سے چھٹی ،گوا روانہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

نئی دہلی،(سیدشمیم احمد): لمبے وقت سے بیمار چل رہے گواکے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی آج ایمس سے چھٹی کر دی گئی ۔ حالانکہ طبیعت میں اب بھی خاص سدھار نہیں ہوا ہے ۔پچھلے ایک ماہ سے وہ ایمس میں داخل تھے ۔ اتوار کو اچانک انہیں ڈسچارج کر ایئر ایمبولینس سے گوا لے جایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فی الحال تو یہ تو واضح نہیںہے کہ اب آگے ان کا کس اسپتال میں علاج ہوگا لیکن مانا جا رہا ہے کہ ایمس کے بعد بہتر علاج کے لئے کسی ہائر سینٹر یا خاص قسم کے علاج والے اسپتال میں داخل کرنے کے لئے لے جایا گیا ہے ۔ ایسے میں بیرون ملک میں علاج کرانے سے بھی انکار کیا جا سکتا ہے ۔ پاریگر پنکریاز مسئلے کے علاوہ بھی دیگر بیماریوںسے پریشان ہیں ۔ ایسے مٰں دہلی ایمس میں ہوئے علاج سے انہیں خاص فائدہ نہیں ہوا۔ ہفتہ کو بھی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایاگیاہے کہ اتوار کویہاں سے ڈسچارج کر کے ایئر ایمبولینس کے ذریعہ انہیں گوا لے جایا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پریکر کی بیماری کے سبب ریاست میں سرکاری کام کاج بھی متاثر ہو رہا ہے ۔اس کے سبب لمبے وقت سے پریکر کا متبادل تلاشنے کے لئے غور بھی کیا جارہاہے ۔ اس درمیان اپوزیشن اسے ایشو بنانے میں مصروف ہے کہ جب ریاستی سرکار کا سر براہ ہی کام کاج پر توجہ نہیں دے پارہا ہے تو انہیںموقع ملنا چاہئے ۔