مودی حکومت صنعت کاروں کی حکومت ہے: راہل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

شیوپور، (یواین آئی) مدھیہ کے ضلع شیوپور میں کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت پوری طرح سے صنعت کاروں کی حکومت ہے۔مسٹرراہل گاندھی یہاں ایک جلسہ عام کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک کے غریب کسانوں، بے روزگار عوام کو پوری طرح دھوکہ دیتے ہوئے اڈانی اور امبانی کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں کہا کہ مودی ملک کو چلانے میں بری طرح ناکام ہیں۔انہوںنے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی دس دنوں میں کسانوں کے قرضے معاف کردیئے جائیں گے اور ان کے لئے مزید کئی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ، مدھیہ پردیش انتخابی مہم کمیٹی کے صدر جیوترآدتیہ سندھیا نے بھی خطاب کیا۔ اس کےبعد مسٹر گاندھی سبل گڑھ کےلئے روانہ ہوگئے۔