نتیش نے لیا خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ ،15تک ڈاٹا جمع کرنے کی ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر) :وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک انے مارگ واقع ’سنکلپ‘میں خشک سالی سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں کم بارش ہو نے کے سبب فصل کی موجودہ صورت حال ، کم بارش ہو نے کے سبب، ایگریکلچر محکمہ کی تیاریوں ، متعدد اضلاع میں پینے کے پانی کی سطح کی صورت حال کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا ۔ جائزہ کے دوران سیکریٹری پبلک ہیلتھ مینجمنٹ محکمہ نے6 سال قبل ماہ ستمبر میں متعدد اضلاع میں آبی سطح کی صورت حال اور امسال اسی ماہ میں آبی سطح کا موازنہ کر کے تفصیل پیش کی ۔وزیر اعلی ٰنے سیکریٹری پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کو ہدایت دی کہ جہاں پینے کے پانی کے مسائل ہیں وہاںعلاقہ میں کام کررہے جونیئر انجینئر ، اسٹنٹ انجینئرنگ کے توسط سے بلاک سطح پر سروے کرا لیں اور آئندہ میٹنگ میں تفصیل سے بتائیں ۔ہر گھر نل کا جل منصوبہ کے علاوہ ہنڈ پمپ کا انتظام یقینی بنائیں ۔جو ہنڈ پمپ کام نہیں کررہے ہیں ان کو ہٹائیں اور جہاں ضرورت ہو نئے ہینڈ پمپ لگائے جائیں ۔عوامی مقامات پر لگا نے سے زیادہ سے زیادہ کنبے اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ مویشیوں کے پینے کے پانی اور رکھ رکھائو کے لیے جو نظام بنا نے کی ہدایت پہلے دی گئی تھی اس کے بارے میں پوری چابکدستی سے کارروائی کو یقینی بنائیں ۔وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سیکریٹری ایگریکلچر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع ایگریکلچر افسر ، بی ڈی او ز بلاک ایگریکلچر افسر کے توسط سے زمینی سطح پر تمام چیزوں کی جانکاری حاصل کر لیں ۔ تاکہ آئندہ میٹنگ میں کسانوں کے مفاد میں فیصلہ کیاجاسکے ۔ فصل روپائی ہو نے کے بعد جوفصل سوکھ ہو رہی ہے اس کو کسان نہ کاٹیں ، تاکہ سروے میں پتہ چل سکے اور انہیں فصل مدد منصوبہ کا فائدہ مل سکے ۔ کسانوں کو فور ی طور پر آفات مینجمنٹ کے تحت ملنے والی مدد کے بارے میں محکمہ تیاری کر لے ۔ تمام ڈاٹا کلیکشن 15اکتوبر تک تیار کر لیں تاکہ اس کا جائزہ لے کر کسانوں کو آفات مینجمنٹ سے متعلق مدد اور فصل مدد منصوبہ کے بارے میں فیصلہ لیاجاسکے ۔میٹنگ میں ہندوستانی موسم سائنس کے نمائندے نے بتا یا کہ آئندہ دو دنوں میںمشرقی بہاراور شمال مشرقی بہار میں بارش ہو سکتی ہے ، کیونکہ اسٹریل ورلڈ اسپائرل میں اس طرف بڑھ رہا ہے ۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے صلاح کار جناب انجنی کمار سنگھ ، چیف سیکریٹری جناب دیپک کمار ،کوآپریٹو محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب اتل پر ساد ، پرنسپل سیکریٹری ایگریکلچر سدھیر کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹر ی چنچل کمار ، پرنسپل سیکریٹری بجلی و آفات مینجمنٹ پرتئے امرت ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری منیش کمار ورما ، پبلک ہیلتھ و انجینئرنگ محکمہ کے سیکریٹری جتیندر سریواستو، ڈائریکٹر ایگریکلچر آدیش تیتر مارے، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ سمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے ۔