وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں کھیلیں گے پرتھوی شا اور رہانے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

ممبئی ،(آئی این ایس انڈیا)ممبئی کی مضبوط ٹیم کو وجے ہزارے ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پرتھوی شا اور اجنکیا رہانے کا ساتھ ملے گا جو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ریاستی ٹیم سے جڑیںگے۔ سیمی فائنل میں ممبئی کے لئے ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ اوپنر روہت شرما بھی کھیلیں گے جو کوارٹر فائنل میں بہار کے خلاف میچ میں کھیلے تھے۔جس ٹیم نے نو وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ممبئی کے کوچ اور ہندوستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر نے بھی یقین دہانی کی ہے۔ کہ قومی ٹیم سے منسلک تینوں کھلاڑی ریاست کی ٹیم کے لئے کھیلیںگے۔شانے ٹورنامنٹ کے ابتدائی دور میں کھیلا تھا لیکن پھر ان کا انتخاب ٹیسٹ ٹیم میں ہو گیا۔جہاں انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میںشاندار سنچری لگائی تھی۔ وجے ہزارے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔