وراٹ کے ساتھ سیلفی کیلئے مداح نے توڑا سیکورٹی گھیرا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

حیدرآباد، (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے پرستار ان کی ایک جھلک پانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ویسٹ انڈیز کے ساتھ یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن ہوا جب ایک پرستار حفاظت گھیرا توڑ کر وراٹ تک پہنچ گیا۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں صبح کے سیشن میں جب مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو ہندستانی ٹیم فیلڈنگ کے لیے میدان پر موجود تھی۔ اسی دوران ایک شخص سیکورٹی توڑتے ہوئے اور بیریکیڈ پر چھلانگ لگا کر میدان پر پہنچ گیا اور وراٹ کے نزدیک پہنچ گیا۔اس پرستار نے ہندوستانی کپتان كو گلے سے لگا لیا اور پھر زبردستی ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگا۔ وراٹ اگرچہ اس شخص سے دور ہوکر بچتے نظر آئے جبکہ سکیورٹی نے اسے وراٹ سے دور کرنے کی کوشش کی۔اس سے پہلے راجکوٹ ٹیسٹ میں بھی وراٹ کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ہندوستانی کرکٹر پچ پر زبردستی آئے بہت سے لوگوں سے گھر گئے تھے۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے درمیان آج ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کاایک پُرجوش مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سیکورٹی کو چکمہ دے کر میدان میں آگیا تاہم اسے اُس وقت پکڑ لیاگیا جب وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گال پربوسہ لینے کی کوشش کررہا تھا۔کوہلی ، اس میچ میں مڈوکٹ پرفیلڈنگ کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔بعد ازاں سیکوریٹی افسران اس پُرجوش مداح کو کھینچ کر وہاں سے لے گئے۔اسی دوران ہجوم نے تالیاں بجانا شروع کردیں ۔ میدان پرموجود امپائرس نے کوہلی کو مایوس دیکھ کر ڈرنکس کا اعلان کردیا۔