وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ آج بملیشوری مندر میں کریںگے پوجا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

رائے پور 14 اکتوبر(ایجنسی): وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کل 15 اکتوبر کو کبیر دھام اور راج ناند گائوں ضلع کے دورے پر جائیںگے۔ ڈاکٹر سنگھ مقررہ پروگرام کے مطابق صبح 30.10 بجے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دن کے 11 بجے کبیر دھام ضلع کے مشہور سیاحتی مقام بھورم دیو پہنچیںگے اور وہاں بھورم دیو مندر میں پوجا کریںگے۔اس کے بعد وزیراعلیٰ دن کے ڈھائی بجے ڈونگر گڑھ واقع ماں بملیشوری دیوی مندر میں درشن اور پوجا کرنے کے بعد 30.3 بجے رائے پور لوٹ آئیںگے۔