ٹی آرایس حکومت غیر کارکرد و رشوت خور ہے:جے پی نڈا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

حیدرآباد (یو این آئی)۔ مرکزی وزیر صحت و تلنگانہ ریاستی بی جے پی کے انتخابات کے انچارج جگت پرکاش نڈا نے آج کہا ہے کہ ریاست میں چندر شیکھرراؤ کی زیر قیادت ٹی آرایس حکومت غیر کارکرد و رشوت خور ہے اور وہ خاندانی حکمرانی کو فروغ دے رہی ہے۔ آج صبح حیدرآباد میں پارٹی کے ورکشاپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تلنگانہ، بی جے پی کے لئے ہمیشہ توجہ کا مرکز رہا ہے اور مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کی ہر تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آرایس حکومت نے مرکزی حکومت کے پروگراموں کے فائدوں سے عوام کو محروم رکھا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مرکز کی جانب سے آیوش مان بھارت کے لئے مسلسل پیروی کرنے کے باوجود ریاستی حکومت نے سیاسی وجوہات کے سبب اس پروگرام کو شمولیت اختیار نہیں کی۔ اس کے نتیجہ میں لوگ صحت کی انشورنس کے پروگرام کے فائدوں سے محروم ہوگئے ہیں۔