ٹی 20 سیریز کے لئے ہرمن پریت کو ہندوستانی خاتون اے ٹیم کی کمان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-October-2018

ممبئی، (آئی این ایس انڈیا)
بی سی سی آئی نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے ہرمن پریت کور کو 15 رکنی ہندوستانی اے ٹیم کی کپتان مقرر کیا۔آل انڈیا خواتین اے سلیکشن کمیٹی نے نو نومبر سے شروع ہو رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان اے خواتین ٹیم میں زیادہ تر سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔تین میچوں کی اس سیریز کے لئے اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے جبکہ متالی راج، ویدا کرشن مورتی، ایکتا بشٹ، دپتی شرما جیسی سینئر ٹیم کے علاوہ نوجوان جمما رڈرنگس اور تانیا بھاٹیہ کو بھی 15 رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔سیریز کے تینوں میچ 22، 24 اور 26 اکتوبر کو ممبئی کے بی کے سی کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔