پران پور بلاک میں پرمکھ نائب پرمکھ کی کرسی برقرار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، کٹیہار کے پران پور بلاک صدر دفتر کے میٹنگ ہال کے احاطہ میں مقررہ وقت پر پرمکھ ، نائب پرمکھ کاطاقت آزمائی افسر پنچایت سمیتی وبی ڈی او سروج کمار کی قیادت میں شروع ہوا۔ طاقت آزمائی میں مقررہ آخری وقت تک مخالف کی جانب سے صرف ایک سمیتی ممبر حاضر ہوئے جس وجہ سے غیر اعتماد تجویز نہیں ہوسکا وہیں بی ڈی او کمار نے بتایا کہ پنچایت راج ایکٹ 31/44 کے تحت پرمکھ واپ پرمکھ کے خلاف غیر اعتماد تجویز ایک تہائی سمیتی ممبروں نے لگایا تھا۔ اور بلاک اھاطہ میں میٹنگ منعقد کیاتھا۔ کل 17 پنچایت سمیتی ممبر میں 9پنچایت سمیتی ممبر کی حاضری ووٹ بانٹنے کے لئے ضروری شرط ہے لیکن صرف مخالف کی جانب سے ایک سمیتی ممبر چندر شیکھر آزاد بستول پنچایت سے حاضر ہوئے جس وجہ سے پرمکھ اپ پرمکھ پر تجویز کے لئے ووٹ بٹوارا نہیں کی گئی۔ اور اس تجویز کو خارج کردیاگیا۔ بی ڈی او نے پر مکھ کو مالا پہنا کر نوازا ۔ اس موقع پر راجیش کمار سنگھ، محمد سعود عالم، منوج ساہ ، ظلم سنگھ، ونود وشواس ، منوج کمار ساہ، ربیع گپتا ، دلیپ سنگھ ، انوج ساہ، سمیت پران پور تھانہ انچارج انوپم کمار، دیگر فورس کے ساتھ موجود تھے۔