پریانکا چوپڑا اور نک جونس 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

ممبئی۔(یو این این) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اگست میں منگنی کے بعد اب شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں سال بیس نومبر کو جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔علاوہ ازیںنک جونس اور پریانکا چوپڑا ان دنوں بھارت کے شہر جودھ پور میں ہی موجود ہیں جہاں انہوں عمید بھوون کے مقام کو اپنی شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لیے منتخب کر لیا ہے۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی میں دو سو مہمانوں کو مدعوکرنے کا فیصلہ کیا ۔جس میں خاندان کے لوگوں کے علاوہ قریبی دوست شامل ہیں۔