کاشت کاری میں خواتین کی بھی اہم حصہ داری :پریم کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

پھلواری شریف (اسٹاف رپورٹر)وزیرزراعت پریم کمار نے آج بامیتی میں یوم خاتون کاشت کار کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کیا ۔پریم کمار اور محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ اسٹیج پر ہی الگ بیٹھے اور خاتون کسانوں اور محکمہ کے لیڈی افسران کو پورے پروگرام کی ذمہ داری سونپ دی اس سے پہلے ڈاکٹر پریم کمار نے پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زراعت پر مبنی ملک میں آج بھی کل آبادی 70 فیصد کاشت پر منحصر ہے ہمارے ملک کے کسان جو ہمارے اناج دہندہ ہیں اور ہمارے ملک کی لیڈی کسان جسے ہم ماتا ان پڑنا مانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سکریٹری گروپ خاتون کسانوں کاایک ایسا گروپ ہے جو خاتون کسانوں کے معاشی ترقی کےلیے متحد ہے۔