کانگریس ملک کو توڑنا چاہتی ہے: رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

جمشید پور (تاثیر بیورو) : وزیراعلیٰ رگھوور داس نےالزام عائد کیا ہے کہ کانگریس ملک کو توڑنے کاکام کررہی ہے۔ عوام ان کے ارادوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔ آنے والے انتخابات میں ان کو اس کا جواب دیںگے۔ مذکورہ باتیں وزیراعلیٰ نے گجرات میں بہار اور اترپردیش کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کو لے کر کہی ہیں۔ جمشید پور میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے کانگریس پارٹی نے سماج کو بانٹنے کاکام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کانگریس کا ووٹ بینک ختم ہوگیا ہے۔ اب تو وہ علاقائی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ اسی وجہ سے کانگریس سماج کو توڑنے کی سیاست کررہی ہے۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ گجرات میں جن کی شہ پر اس طرح کی حرکت کی جارہی ہے وہ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے بہار کے معاون انچارج ہیں۔ مگر کانگریس نے آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو ملک کی تمام ریاستوں میں رہنے کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنی چال میں کامیاب نہیں ہوتا ہوا دیکھ کر سماج کو توڑنے جیسا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی ملک کے اتحاد کو توڑن نہیں سکتی ہے۔