کرپشن بے نقاب کرنے والی صحافیہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

Ruse،بلغاریہ،(پی ایس آئی)بلغاریہ میں ایک نوجوان خاتون صحافیہ کی جانب سے بدعنوانی بے نقاب کرنے کی کوشش اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق “ویکٹوریا میرین نوا” کو ہفتے کے روز دیائے دینوب کے کنارے پر واقعے ” “Ruse نامی شہر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ویکٹوریا میری نوا کے قتل کی اصل سبب ایک مالی بدعنوانی کے اسکینڈل کی ویڈیو بنانا بنا ہے۔ اس نے بلغاریا میں یورپی یونین کے فنڈز سے جاری ایک ترقیاتی منصوبے میں ہونے والی کرپشن کاپتا چلانے کے بعد اس کے ثبوت کے لیے ایک ویڈیو تیار کی تھیتحقیقات سیمعلوم ہوا ہے کہ صحافیہ کو اغواء کرنے کے بعد اسے جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اس کے سرمیں بھاری چیز مار کر کچل دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا گلا بھی گھونٹا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بلغاریہ کے وزیر داخلہ Marinov Mladen نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو مقتول صحافیہ کی لاش ملی، اس کے جسم پر موجود کپڑے بری طرح پھٹ چکے تھے۔ اس کا جسم بری طرح کچلا گیا تھا۔ اس کے پاس اس کا موبائل فون، چابیاں اور عینک میں سے کوئی چیز نہیں تھی۔ تاہم وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ویکٹوریا کی موت کرپشن بے نقاب کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ روسہ شہر کے پراسیکیوٹر جنرل واقعے کے تمامم ممکنہ پہلوئوں سے تحقیقات کرائیں گے۔ادھرصحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ترجمان Desir Harlem صحافیہ کے قتل کے واقعے کو سنگین جرم قراردیتے ہوئے اس کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکٹوریا مارینووا ’’روسہ” شہر سے نشریات پیش کرنے والے”ٹی وی این” چینل کی ڈائریکٹر تھیں۔ اس نے 30 ستمبرکواپنے ایک ٹی وی شو میں یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے ایک پروجیکٹ میں کرپشن کاانکشاف کرتے ہوئے اس کی بدعنوانی کی نشاندہی کی تھی۔ اس کی پیش کردہ تحقیقات کے مطابق یورپی ترقیاتی پروجیکٹ میں 40 فی صد تک رقم غبن کہ گئی ہے۔