گجرات معاملے کولے کر کانگریس لیڈران کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

دربھنگہ: گجرات میں بہار کے لوگوں پر ہو رہے حملوں کو لے کر اتوار کو بلبھدر پور واقع ضلع کانگریس دفترمیں کانگریس لیڈران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں گجرات میں فوری طور سے صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دینے والی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ بہار اور یوپی کے لوگوں کو مار مار کر دلی سے بھی بھگانے جیسے متنازعہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے کہا کہ گجرات میں بہاری لوگوں کے گھروں پر حملے ہو رہے ہیں اور بہار کے وزیر اعلی خاموش بیٹھے ہیں۔ لیڈران نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے گجرات میں فورا صدر راج نافذ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ وہیں وزیر اعلی نریندر مودی پر ملک کو تقسیم کر گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ مذکورہ میٹنگ کی صدارت کانگریس ضلع صدر سیتا رام چودھری نے کی۔ اس موق عپر میڈیا انچارج محمد اسلم، ڈاکٹر بیجناتھ جھا بیجو، پرتبھا سنگھ، اکھلیش کمار چودھری، رمن جھا، ریاض علی خان، سمیت بڑی تعداد میں کانگریس لیڈران موجود تھے۔ وہیں اس سے قبل سنیچر کی دیر شام گجرات میں بہاریوں پر ہو رہے حملوں کو لے کر آر جے ڈی طلبہ یونین کی جانب سے وزیر اعلی نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کا لہریا سرائے ٹاور پر پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس کی قیادت منیش یادو نے کی۔ اس موقع پر لیڈران نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے داخلی ریاست گجرات میں بہاریوں پر جس طرح حملہ کای جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر نتیش کمار کی خاموشی بھی پر بھی لیڈران نے افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رام نریش یادو، امریش یادو، راشد جمال، ستو یادو، سنتوش گوسوارمی، ہیرا داس، راکیش کمار وغیرہ لیڈران موجود تھے۔