گرو گرام فائرنگ :وزیر اعلیٰ نے داخلہ سکریٹری اورڈی جی پی کوکیا طلب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

گرو گرام،(ایجنسی): سائبر سٹی گرو گرام میں دن دہاڑے خونی واردات سے پولس انتظامیہ کے علاوہ سرکار میں بھی ہنگامہ برپا ہے ۔ آخر کار جج کی بیوی اور بیٹے پر ان کے ہی سیکورٹی گارڈ کے ذریعہ کئے گئے حملے کے بعد وزیر اعلیٰ منوہر لال نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری داخلہ سکریٹری اور پولس جنرل ڈائریکٹر بی ایس سندھوکو طلب کای ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کی کاؤنسلنگ کی جائے ۔ ساتھ ہی پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی گئی ہے ۔ ڈی سی پی ایسٹ سولوچنا گجراج معاملے کی جانچکر رہی ہیں۔ ہفتہ کو گرو گرام کی عدالت میں تعینات اے ڈی جے کرشن کانت بیوی رینو اور بیٹے دھرو پر ان کے ہی سیکورٹی گارڈ کے زریعہ کئے گئے ضحملے میں سائبر سٹی پولس میں ہنگامے کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ۔ ہریانہ پولس کے جواننے کس طرح بھرے بازار میں تابڑ توڑ فائرنگ کر کے جج کی بیوی اور بیٹے کوموت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ھالانکہ پولس کو فرید آباد سے قاتل گنر کو اریسٹکرنے میں کامیابی مل گئی ہے لیکن سوال اٹھتا ہے کہ گنر نے جج کے اہل خانہ پر حملہ کیوں کیا۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ہریانہ پولس کا سپاہی جج کیسیکورٹی میں لگا گن مین مہیپال ذہنی طور سے پریشان تھا ۔ پولس کے مطابق وہ تقریباً وہ ڈیڑھ سال سے جج کی سیکورٹی میں تعینات تھا ۔ اب تک ہوئی پولس پوچھ گھچ میں صرف اتنا انکشاف ہو گیا ہے کہ جج کی بیوی رینو اور بیٹے دھرو کو گولی مارنے کے بعد وہ اسلام پو رمیں رہنے والے اپنے دوست کو لے کر شہر میں گھومتا رہا ۔پوچھ گچھ میں ملزم نے یہ اعتراف کیا ہے کہ گولی مارنے کے بعد جب اس نے اپنے دوست قتل کی اطلاع دی تو انہوں نے اس کی مخالفت کی ۔ مخالفت کرنے پر وہ اپنے دوستوںکو چھوڑ کر فرید آباد کی جانب فرار ہو گیا ۔پولس ترجمان نے اتوار کی شام کو بتایاکہ معاملے کی اجنچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کر دی گئی ہے ۔ ڈی سی پی سولچنا گجرات معاملے کی جانچ کررہی ہیں لیکن اب تک یہ انکشاف نہیں ہو پایا ہے کہ آکر کار سپاہی مہی پال نے یہ مرڈر کیوں کیا؟ انہوں نے بتایا کہ پولس مہیپال سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ فی الحال وزیر اعلیٰ منوہر لال نے ڈی جی پی اور داخلہ سکریٹری کو طلب کر کے پوری معلومات لی اور اس قتل کیس پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ڈی جی پی اور داخلہ سکریٹری کو تمام وی آئی پی ڈیوٹی میں لگے سیکورٹی گارڈ کی کاؤنسلنگ کی بھی ہدایت دی ہے ۔