گو ہاٹی ونڈے میں ٹیم انڈیا کی شاہانہ جیت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-October-2018

گو ہاٹی (ایجنسی )کپتان وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی بہترین سنچریوں کی بدولت ٹیم انڈیا نےپہلے ونڈے میں ویسٹ انڈیز پر آسانی سے جیت درج کرلی ہےجیت کے لئے 323کے ہدف کو ٹیم انڈیا5.7اور با قی رہتے ہی جیت حاصل کر لی ۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 246 رنوں کی شراکت ہوئی ہے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی طرف سے یہ سب سے بڑی شراکت ہے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی طرف سے یہ سب سے بڑی شراکت ہے۔وراٹ کوہلی 140 رن بناکردوسرے وکٹ کے طورپرآوٹ ہوگئے ہیں جبکہ روہت شرما سنچری بناکرکریز پرموجودرہے۔ اسے 14 اوورمیں 53 سے بھی کم رنوں کی ضرورت ہے۔وراٹ کوہلی اورروہت شرما نے کیریبیائی گیند بازوں کی اڑائی دھجیاں، جیت کے بے حد قریب پہنچی ٹیم انڈیاروہت شرما نے ونڈے میں 20 ویں سنچری لگائی۔ انہوں نے سنچری بنانے کے لئے محض 84 گیندوں کا سامنا کیا۔ جس میں 11 چوکے اور6 چھکے شامل ہیں۔ جبکہ وراٹ کوہلی نے آوٹ ہونے سے قبل 107 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 140 رنوں کی اننگ کے دوران ایک چھکے کے علاوہ 21 چوکے لگا دیئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمران ہیٹ مائر کی شانداری سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹیم انڈیا کو323 رنوں کا ہدف دیا تھا۔