یوا سنسکار ہفتہ جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، بتیا نگر کے شہید چوک شیومندر اور بسوریا بڑا مندر میں بجرنگ دل بتیاابھیلیکھ کی قیادت میں  نوجوانوں نے اجتماعی طورپر کسی طرح کوئی نشہ نہیں کرنے کا ہدف لیا۔ معلوم ہوکہ بجرنگ دل کے بینر تلے یوا سنسکار ہفتہ گذشتہ 25اگست سے چلایاجارہاہے۔ اس کے تحت کئی جگہوں پر اجلاس نکر ناٹک اور مندر میں جاگرن کرکے نوجوانوں کو ٹریفک نظام کو اپنانے اور نشہ نہ کرنے کا ہدف دلایاگیا۔ ونئے کمار اوررمن گپتانے بتایا کہ پورے ملک میں نوجوان سنسکار ہفتہ پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ موقع پر چندن گپتا ، راہل سراف ، راہل کمار ، دھننجے سراف، شیوکمار، سمیت سیکڑوں کارکنان موجود رتھے۔