ریاست

اسلحہ کے ساتھ 2جرائم پیشوںکو کیاگرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا پولس سپرنٹنڈنٹ جئے کانت کو اتوار اطلاع ملی کہ کچھ جرائم پیشہ دھنتیرس کے موقع پر کسی بڑے واردات کوانجام دینے کے فراق میں ہے۔ اطلاع پاتے ہی ایس پی نے ایس ڈی پی او پنکچ راوت کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل کی۔ اور جرائم پیشہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کی ہدایت دیئے۔ اسی کے مدنظر رات میں ایم جے کے کالج ودرگاباغ کے نزدیک حادثہ کو انجام دینے کے منصوبہ بناتے ہوئے دو جرائم پیشہ کو پولس نے گرفتار کرلیا۔ ایس پی نے بتایاکہ گرفتار جرائم پیشوں کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے ایک دیشی کٹا ایک پشٹل دو میگزین و8گولی برآمد کیاگیاہے۔ اس طرح جرائم پیشوں کی گرفتاری سے ایک بڑے واردات کے ہونے سے روکی جاسکی۔

About the author

Taasir Newspaper