ریاست

انٹرسینٹ اپ ٹیسٹ میں350 امتحان دہندگان شامل ہوئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

کٹیہار،(عاشق رحمانی)، بی ڈی انٹر کالج بارسوئی میں انٹرسینٹ اپ ٹیسٹ امتحان چل رہی ہے۔ سوموار کو 100نمبر کے انگریزی ، اردو، ہندی، بنگلہ، موضوع کا امتحان ہوا۔ کالج کے پرنسپل پرمود سنگھ نے بتایاکہ سائنس ، کامرس، آرٹس تینوں فیکلٹی میں کل ملاکر 350 امتحان دہندگان امتحان میں شامل ہوئے۔ امتحان ایک نومبر سے شروع ہوکر 6نومبر تک چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان پرامن اور پاک صاف ماحول میں لی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس امتحان میں جو امتحان دہندگان شامل ہوئے ہیں۔ اسی کوسیشن 19-2017 میں ہونے والی انٹر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ملے گی۔ اس میں شامل نہیں ہونے والے طالب علم انٹر امتحان دینے سے محروم رہ جائیں گے۔ امتحان میں کنٹرولر ابوالکلام ،کاویری بھتہ چاریہ ، نشانت آنند ، سوربھی دتا، بلبلی بساک، موتی خان، انوکمار، شاہ نور عالم، وغیرہ ٹیچرشامل ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper