ریاست

اُردو یونیورسٹی کے طلبہ کا اتھلیٹکس میں بہتر مظاہرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

حیدرآباد، (پریس ریلیز) حیدر آبا د ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس اسوسی ایشن کے تحت اتھلیٹکس کوچنگ اکیڈیمی، حیدرآباد (ا ے سی اے) نے تیسویں سی دیویندر یادو میمور یل رن – 2018 کا حال ہی میں اہتمام کیا ۔اس دوڑ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ ساحر منظور، ارشاد احمد، محمد قاسم، اشتیاق احمد نے حصہ لیا اور تقریباً 500 شرکا میں بالتر تیب پانچویں، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوز یشن حاصل کی۔ دوڑ کا اہتمام نظام کالج گرائونڈ پر کیا گیا تھا۔ پروفیسر ابوالکلام، پراکٹر و صدر نشین اسپورٹس کے ہمراہ جناب حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، فزیکل ایجو کیشن اینڈ اسپورٹس اور کوچ نوین نے ان طلبہ کے ہمراہ پرو وائس چانسلر پرو فیسر شکیل احمد سے ملاقات کی۔ پروفیسر شکیل احمد ، نے ٹیم کے عمدہ مظا ہر ے پر مسرت ظاہر کی اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کی تلقین کی۔

About the author

Taasir Newspaper