ریاست

آتش بازی میں دو درجن لوگ زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

چھپر ہ ( عامر افضل خان )سارن ضلع میں دیوالی کے دن بدھ کی شام و رات میں آتش بازی کے دوران دو درجن سے زیادہ لوگ سنگین طورپر زخمی ہو گئے ۔اس واقعہ میں دو لوگوں کی آنکھو ں میںگہرا زخم لگاہے ۔جنہیں پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کردیاگیاہے۔باقی دیگر زخمیوں کاعلاج صدر اسپتال میں کرایا جا رہاہے بتایا جاتاہے کہ دیوالی کے دوران شام کے وقت سے لیکر خبرلکھے جانے تک صدر اسپتال میں قریب دو درجن زخمی لوگو ں کو بھرتی کرایاگیا۔سبھی لوگ آتش بازی کے دوران پٹاخہ کی زد میں آگئے اور سنگین طورسے زخمی ہوگئے ۔زخمیو ں نے بچے ، نوجوان اور ضعیف لوگ شامل ہیں جو لوگو ں کو آنکھ میں پٹاخہ کے دھماکہ کی وجہ گہرا زخم لگاہے ان دونو لگو ں کو علاج کیلئے پی ایم سی ایچ ریفر کردیاگیاہے۔ضلع کے دیہی علاقو ں میں بھی دیوالی کے دوران آتش بازی میں ایک درجن لوگو ں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔جن کاعلاج کرنے کے بعد اسپتال سے فوری چھٹی دے دی گئی ۔صدراسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمبھو ناتھ سنگھ نے بتایا کہ سنگین طورپر زخمی لوگو ںکو پی ایم سی ایچ ریفرکردیاگیاہے ۔اوردیگر لوگو ں کا علاج صدر اسپتال میں چل رہاہے ۔

About the author

Taasir Newspaper