سیاست سیاست

آلودگی کیلئے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی ذمہ دار :کانگریس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) کانگریس نے دہلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)اور عام آدمی پارٹی (آپ) کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیر کے دن کہا کہ دونوں نوراکشتی بند کرکے اس فضائی آلودگی کو قابو میں کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں ‘آپ کی حکومت اور مرکز میں بی جے پی حکومت نے شہر کے لوگوںکی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ قومی راجدھانی میں تقریبا 25 فیصد بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتیں اس خطروں کوحل کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگارہی ہیں۔دہلی کی فضائی آلودگی کو حل کرنے کے لئے پبلک گاڑیوں کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہر میں 10 ہزار بسوں کی ضرورت ہے لیکن 5500 بسیں ہی سڑک پر چل رہی ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود دونوں حکومتیں بس خریدنے میں نا کام رہی ہیں۔ دہلی میٹرو کا چوتھا فیز بھی بی جے پی اور آپ کے آپسی جھگڑے کی نذر ہوگیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی کی فضائی آلودگی کے لئے پنجاب کو ذمہ دار قرار دینا غلط ہے۔ مرکزی حکومت نے پنجاب میں پرالی جلانے سے روکنے کے لئے کوئی مدد نہیں دی ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں پرالی جلانے سے متعلق واقعات میں 72 فیصد کی کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کو شیلا دکشت حکومت کے وقت ‘سبز دارالحکومت کاایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس وقت دہلی کو سی این جی پر مبنی نقل وحمل کے لئے ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔مسٹر سنگھوی نے کہا کہ دونوں حکومتوں کی نوراکشتی میں دہلی کے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper